تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اندرا گاندھی نے پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، امریکی سی آئی اے کا انکشاف

واشنگٹن : امریکی سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ انیس سو اسی میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سی آئی اے کی رپورٹ نے بھارت کے سازشی روپ پر سے نقاب ہٹا دیا،  جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق بھارتی وزیرِاعظم اندراگاندھی نے انیس سواسی میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

امریکی سی آئی اے کی دستاویز کے مطابق منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔

سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے یہ منصوبہ بندی ایسے وقت کی تھی جب امریکہ کی پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت آخری مراحل میں تھی۔

سی آئی اے رپورٹ کے مطابق اگر دو تین ماہ میں بھارت کے خدشات زیادہ بڑھتے تو اندرا گاندھی کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا جانا تھا اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی تھی۔

اندارا گاندھی کے مطابق پاکستان اگر ایٹمی طاقت بنا تو بھارت کی قومی سلامتی کوشدید خطرہ لاحق ہوگا، رپورٹ کے مطابق بھارت دیکھو اور انتظار کرو کی حکمت عملی پر عمل پیرا تھا ، انڈیا ری ایکشن ٹو نیوکلیئر ڈولیپمنٹ ان پاکستان نامی رپورٹ آٹھ ستمبر انیس سو اکیاسی کو سی آئی اے نے تشکیل دی تھی  جبکہ بارہ صفحات کی اس رپورٹ کو رواں سال جون میں سی آئی اے نے اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا تھا۔


Indira Gandhi considered military strike on… by arynews

Comments

- Advertisement -