تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، نوازشریف

لندن : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ ڈرون حملے میں مرنے والے ملامنصور ہیں یا نہیں۔ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بات انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچے تو میڈیا نے ملا منصور اور ڈرون حملے سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی، وزیر اعظم نے کہا کہ جان کیری نے حملے کے بعد فون کیا اوراطلاع دی کہ انہوں نے ملا منصور کو نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ جس پر امریکہ سے سخت احتجاج ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پر شور کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اگر کوئی کسی پر الزام لگائے اور خود بھی صاف نہ ہوتو اپنی چیزیں بھی باہر آتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ دوسروں کو اخلاقیات کا سبق دینے والوں کی اپنی اخلاقیات کہاں ہے ،اگر اپنا یہ حال ہو تو انسان کو سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے اثاثوں سے متعلق جو باتیں کمیشن میں کرنی چاہیے تھیں وہ قومی اسمبلی میں کردیں ،اپنے اثاثوں سے متعلق تمام تفصیلات اسمبلی کے سامنے پیش کی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی میں کک بیکس اور قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی بات کی ہے ،سیاسی طور پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے سوات میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے کہا کہ میں جہاں جاتا ہوں عمران خان ہمیشہ میرے پیچھے چلے آتے ہیں۔

وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا ہم کک بیکس اور قرضے معاف کرانے والوں چھوڑ دیں؟ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے عوامی جلسے ترقیاتی کاموں کے لئے کئے ہیں۔

انتخابات کی تیاری کے لئے نہیں، انہوں ایک بار پھر کہا کہ لندن میں فلیٹ جدہ فیکٹری فروخت کرکے خریدے گئے۔

 

Comments

- Advertisement -