تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریاکےایٹمی تجربےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل نے ایٹمی تجربے کے بعد شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہی سال کے دوران دوسرا جوہری تجربہ کیاگیا اور یہ شمالی کوریا کی جانب سے پانچواں جوہری تجربہ تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اس کی سختی سے مذمت کی اور اس تجربےکے خلاف قراردادکےلیےاقدامات پرفوری کام شروع کردیا۔

امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا شمالی کوریا کو اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

گزشتہ روز شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیا،کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی تھی،جاپان نے شمالی کوریا کو انتباہ کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں سے گریز کیا جائے، جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

چین نے میزائل ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیردانشمندانہ قدم قراردیا تھااورجنوبی کوریا پرزوردیا کہ وہ تحمل سے کام لے جبکہ چین نے بھی ریڈی ایشن کی مانیٹرنگ کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

مزیدپڑھیں: شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا،ہائیڈروجن بم کے تجربے کے باعث شمالی کوریا میں زلزلہ بھی آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -