اشتہار

ایک دوسرے کیخلاف نہیں، آئیں بات چیت کریں، پاکستانی ہائی کمشنر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پاکستان نے بھارت کو پھر مذاکرات کی پیش کش کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف نہیں، مسئلہ کمشیرسنجیدہ سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی تنازع ہے، جس کا حل ایک دوسرے کے خلاف جاکر نہیں بلکہ سنجیدہ اور دیرپا سفارتکاری کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحد پار فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا اور پہلی دفعہ خود سیز فائر سمجھوتے کی ورزی کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا صورتحال سے غلط نتائج اخذ کرنا اور جھوٹی توقعات سے بچنا نہایت اہم ہے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتا ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں


یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کے جنونی رہنماؤں نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تین بار دھمکی آمیز کالیں کی ہیں اور فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتخانے نے بھارت نہیں چھوڑا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مودی سرکار نے پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ہائی کمشنر عبدالباسط مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کے بعد سے بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں