اشتہار

حلب پر روسی فضائیہ کی بمباری،150افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حلب : روسی فضائیہ کی شام میں حلب اوراطراف پربمباری کےنتیجےمیں دو دن کے دوران کم از کم150 شہری جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق روس نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے حلب پرحزب اختلاف کے زیر اثر علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔

روسی فضائیہ کی شامی شہر حلب پر بمباری میں دو دن کے دوران بچوں سمیت 150افراد جاں بحق ہوگئے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی بمباری میں ایمبولنسز بھی تباہ ہوئیں جس کے بعدشہرمیں صرف گیارہ ایمبولنسز باقی رھ گئیں ہیں۔

- Advertisement -

ادھرمشرقی حلب میں حزب اختلاف کی چیک پوائنٹ پربم حملےمیں چودہ حزب اختلاف کے جنگجوؤں سمیت سترہ افرادلقمہ اجل بن گئے۔

مزید پڑھیں: امریکہ اوراس کےاتحادی شامی تنازع پرسیاست کررہےہیں، پیوٹن

خیال رہے کہ روسی صدرولادیمیرپیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شامی تنازع پر سیاست کررہے ہیں۔ یورپی ممالک اورامریکہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کےذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں:شامی فوج کی حلب میں بمباری،34افرادجاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے باغیوں کے زیرقبضہ حلب شہر میں روسی اورشامی جنگی طیاروں نے اسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 34افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں