اشتہار

پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف مؤثرکردار ادا کررہا ہے،امریکہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرتے رہیں گے، خطے کے امن کے لئے دہشتگردی کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی۔

بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پرمنہ کی کھانی پڑی، امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کودہشتگردوں اور دہشتگردتنطیموں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے


یاد رہے اس سے قبل جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے اور خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

امریکہ پاک بھارت کے در میان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چا ہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں