تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ساوتھ افریقہ میں کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پریٹوریا : ساؤتھ افریقہ میں کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ساؤتھ افریقہ کے شہر پریٹوریا میں ایک تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کے علاقائی ہیڈکوارٹرز کے سامنے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے چھبیس اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اور کشمیر میں معصوم بچوں ،خواتین اور نوجوانوں پر انڈین فورسز کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

احتجاج کے دوران یو این کے آفس میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے حق میں ایک یادادشت بھی جمع کرائی گئی۔


مزید پڑھیں : کشمیر پربھارتی تسلط کے 69 سال مکمل، عوام یوم سیاہ منا ر ہے ہیں


واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرپربھارتی غاصبا نہ قبضے کےانہترسال مکمل ہوگئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا بھرمیں یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور بھارتی حارحیت کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہے جبکہ حریت کانفرنس نے بھارتی فورسزکے مظالم کے خلاف احتجاج تین نومبرتک بڑھا دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -