تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فیصل رضا عابدی کی جان کو خطرہ ہے، اہلیہ

کراچی: سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کی اہلیہ ندا عابدی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر اور اہل خانہ کی جانوں کو خطرہ ہے، چیف جسٹس اور آرمی چیف فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کریں۔

سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کی اہلیہ سیدہ ندا عابدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی ہیں، اس لئے کراچی سے لاہور منتقل ہوئی ہیں۔


پڑھیں: فیصل رضاعابدی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


ان کے شوہر اور اہل خانہ کی جانوں کو خطرہ ہے، چیف جسٹس اور آرمی چیف فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو سندھ حکومت پر تنقید کی سزا دی جا رہی ہے، وہ کسی مذہبی اور کالعدم تنظیم سے کبھی وابستہ نہیں رہے۔  انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔


مزید پڑھیں:  اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ’تاج حنفی‘گرفتار 


یاد رہے رواں ہفتے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں پی پی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

بعد ازاں آج فیصل رضا عابدی کو  خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -