تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جسٹس(ر) سعید الزماں‌ صدیقی گورنر سندھ تعینات

کراچی:جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں‌ صدیقی کوڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ تعینات کردیا گیا، ایوان صدر نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 برس سے گورنر سندھ کے عہدے پرتعینات ڈاکٹر عشرت العباد کو وفاقی حکومت نے برطرف کرتے ہوئے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کردیا۔

یہ پڑھیں:جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ نامزد

ایوان صدر نے سعید الزماں کو گورنر بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اب صوبے کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نہیں بلکہ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی ہیں۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ آج صبح اسلام آباد میں صدرِ مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں کیا گیا۔اطلاعات ہیں کہ صدر مملکت ممنون حسین نے یہ تعیناتی وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے معاملات بہتر بنانے کے لیے گورنرسندھ کو تبدیل کردیا جائے جس پر عمل درآمد کردیا گیا۔

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طویل ترین گورنر شپ کا خاتمہ؟

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پاکستان کے طویل ترین گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہے،تقریباً 14 برس تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے طویل المدتی گورنر ہیں۔

وفاق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اے آر وائی نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ وفاق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، گورنر وفاقی عہدہ ہے اور اس میں تبدیلی وفاق کا استحقاق ہے، فی الوقت گورنر ہائوس میں ہی موجود ہوں۔

ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، پیپلز پارٹی

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں‌ اعتماد میں نہیں‌ لیا گیا

Comments

- Advertisement -