اشتہار

واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: موبائل فون مسیجنگ کی معروف کمپنی واٹس ایپ نے اپنی اپلیکشن میں خصوصی فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے شامل کیا جارہا ہے۔

اگر آپ نے واٹس ایپ پرغلط پیغام بھیج دیا یا پھر کوئی غلطی کردی ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ موبائل فون کی معروف مسیجنگ کمپنی نے شاندار فیچر جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروارہا ہے جو ابھی تک کوئی بھی کمپنی نہیں لاسکی، اس نئے فیچر کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر کوئی بھی صارف پیغام بھیجنے میں غلطی کردے تو اُسے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف ‘‘


نئے فیچر کے تحت صارف اپنے بھیجے گئے پیغام میں ردوبدل کرنے اور اُسے حذف کرسکے گا تاہم یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے  پیغام میں تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری ہے، تاہم صارف صرف اپنے حالیہ پیغام کو ہی تبدیل کرنے کے قابل ہوگا، اس فیچر کا اطلاق پرانے پیغامات پر نہیں ہوگا۔


مزید پڑھیں: ’’ اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ ‘‘


خیال رہے اسمارٹ فون کی معروف اپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں ‘ انتظامیہ کی جانب سے عوامی مطالبات کے مد نظر اس میں نت نئے فیچرز شام کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں