تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

طیارہ حادثہ،ایک انجن آخری وقت تک ٹھیک تھا، بلیک باکس کی رپورٹ میں‌ انکشاف

اسلام آباد: حویلیاں طیارے حادثے کے بلیک باکس کی رپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی، سیکریٹری ایوی ایشن نے کہا ہے کہ طیارے کا ایک انجن آخری وقت تک ٹھیک تھا، طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ تحقیقات کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ حویلیاں میں بدقسمت اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ فرانس کی طیارہ ساز کمپنی سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو موصول ہوگئی۔

سیکریٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی عرفان الہٰی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جہاز کے بلیک باکس کا ڈیٹا سو فیصد محفوظ رہا،چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد ٹھیک تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بلیک باکس کی رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 12 منٹ پر پائلٹ نے پہلی کال کی،پہلی کال میں پائلٹ کی آواز بالکل پرسکون تھی،پہلی کال کے 2 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کال کردی،4 بج کر 14 منٹ پر پائلٹ نے بتایا کہ ایک انجن کام چھوڑ چکا تھا، 4 بج کر 17 منٹ پر طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگیا۔

بلیک باکس کی موصولہ رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 17 منٹ پر جہاز کے پائلٹ نے آخری کال کی،10 سے 15 منٹ بعد جہاز گر جانے کی اطلاع موصول ہوگئی،آخری وقت تک جہاز نے لینڈنگ کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔

سیکریٹری سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایک انجن ٹھیک ہونے کے باوجود جہاز حادثے کا شکار کیسے ہوگیا۔

عرفان الٰہی کا  مزید کہنا تھا کہ طیارے کا سارا ملبہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ وزیراعظم نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک ہفتہ پہلے گوادر کا دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -