تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاکستانی خاتون عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے لیے کامیاب امیدوار

نیویارک : عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ کیلئے انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، پاکستان نے انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلت کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے نئے سربراہ کیلئے کامیاب 5امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، پاکستان کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر5کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے جبکہ ایتھوپیا، اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے امیدوار بھی کامیاب قرار پائے۔

sania-1

ہنگری کے امیدوار 5امیدواروں کی فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔

ڈبلیو ایچ او ایگزیکٹو بورڈ نے 6میں سے 5امیدواروں کا چناؤ کیا، ایگزیکٹو بورڈ 3حتمی امیدواروں کے چناؤ کیلئے آج انٹرویو کرے گا، ڈبلیو ایچ او کے نئے سربراہ کا چناؤ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اجلاس میں ہوگا، 70ویں اجلاس میں رکن ممالک نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کااجلاس 22تا 31مئی کو جنیوا میں ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ یکم جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے۔

Comments

- Advertisement -