اشتہار

واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون کی معروف ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کےلیے ایپلی کیشن میں اہم فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ محفوظ تصور کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی مشہور مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی شکایات اور اُن کی چیٹ محفوظ نہ ہونے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے ’ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن‘ کا آپشن متعارف کروادیا ہے۔

whats-app-1

- Advertisement -

اس فیچر  کے بعد نہ صرف صارف کی چیٹ محفوظ ہوگی بلکہ کوئی بھی شخص یا کمپنی اُس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی۔ چیٹ محفوظ بنانے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کے اکاؤنٹ آپشن میں جاکر اسے فعال کرنا ہوگا۔

پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف ‘‘

فیچر کو فعال کرتے ہی واٹس ایپ صارف سے چھ ہندسوں ( 6 ڈیجیٹ) کا خفیہ کوڈ اور ای میل ایڈریس مانگے گا اور یہ دونوں چیزیں داخل کرتے ہی صارف کا واٹس ایپ محفوظ ہوجائے گا۔

whats-app-3

ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن فیچر ایکٹیو کرنے کے بعد اگر کوئی شخص آپ کے نمبر کو استعمال کرتے ہوئے نیا اکاؤنٹ نہیں بنا سکے گا اور اگر کوئی شخص کوشش کرتا بھی ہے تو اُسے کوڈ ڈالنا ہوگا تاہم غلط کوڈ ڈالنے کی کوشش میں فوری طور پر صارف کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کی خواہشات کے عین مطابق ‘‘

صارف کے موبائل میں واٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جب تک یہ کوڈ داخل نہیں کیا جائے گا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکے گی۔

whats-app-2

انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا خفیہ کوڈ کسی کو نہ بتائیں وگرنہ اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ نہیں رہ سکے گا، تاہم اگر کوئی صارف کوڈ تبدیل کرنا چاہے تو ای میل لاگ ان کے بعد با آسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں