جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

نازک سی بیل پر نزاکت سے جھومتا چنبیلی کا پُھول

اشتہار

حیرت انگیز

چنبیلی کو پاکستان کے قومی پھول کا درجہ حاصل ہے۔

یہ اپنی سفید رنگت، نزاکت اور خوش بُو کی وجہ سے بہت خوب صورت اور پسندیدہ پھول شمار کیا جاتا ہے۔ اسے مختلف مذاہب اور اقوام میں امید کی کرن، سکون اور راحت کا باعث اور خوش بختی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

سفید چنبیلی کا پودا گرم اور معتدل علاقوں میں برسات کے موسم میں لگایا جاتا ہے۔اس پھول کی دنیا بھر میں کئی قسمیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ یہ پھول موتیا، جوہی، یاسمین کی صورت نشوونما پانے والی بیلوں، جھاڑیوں اور چھوٹے پودوں پر کھلا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، لیکن قومی نشان کے طور پر پاکستان میں اس کی مخصوص قسم یعنی سفید چنبیلی کو منتخب کیا گیا۔

- Advertisement -

سفید چنبیلی ایک سدا بہار بیل پر کھلتا ہے، جس کے پتے چمک دار اور اس کا پھول چار یا پانچ پنکھڑیوں والا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں