بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں ورنہ ۔۔۔۔۔ عوام کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں کیونکہ فیس بڑھنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واپڈا ٹاؤن میں پانچواں ماڈل پولیس خدمت مرکزکاافتتاح کردیا، خدمت مرکز پر لمبی لائنیں دیکھ کر وزیراعلی نے کہا اچھی بات ہے لوگ لائسنس بنارہےہیں۔ ایک دن میں سولہ ہزارلائسنس بنے ہیں۔

محسن نقوی نے عوام کو مشورہ دیا کہ جلد لائسنس بنا لیں فیس بڑھنے والی ہے ، جوفیس عوام نے لائسنس مدمیں دینی ہے، اس سےزیادہ بغیر لائسنس جرمانہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس کی موجودگی پر سختی ہوئی ہے، 18سال سے کم عمرڈرائیورز کو جیل جانا پڑے گا ، عدالت سے رہائی ملے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کوچاہیے کہ جتنا ہوسکے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، پورےپنجاب میں437 پولیس اسٹیشن میں کام چل رہاہے، ہمیں تھانے کے ساتھ رویوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔

اسموگ کے حوالے سے محسن نقوی نے بتایا کہ ہم تجربہ کریں گے،مصنوعی بارش کیلئے بادل بھی ضروری ہے، ہم نےکوشش کرنی ہےکہ اسموگ کم سےکم ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے پوری تیاری ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔ پنجاب میں کچےکا سارا علاقہ پچانوے فیصد واپس لے لیا گیا ہے، سندھ حکومت بھی اپنے متعلقہ علاقے میں آپریشن کررہی ہے اور انٹرپول کے ذریعے بہت سارے کریمنلزکو واپس لارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں