واشنگٹن: امریکی اسٹنٹ رائڈر ورلڈ ریکارڈ بنانے کے چکر میں زندگی گنوا بیٹھا، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹنٹ رائیڈر ایلکس نے فٹبال گراؤنڈ جتنے فاصلے کو بائیک جمپ سے طے کرنا چاہا لیکن بدقسمتی سے وہ اس میں ناکام رہا۔
الیکس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلکس نے 351 فٹ جمپ لگائی لیکن وہ بلندی سے ٹکرا کر گر گئے تھے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Motorcycle stuntman/daredevil Alex Harvill dies in crash at Moses Lake Airshow during world-record attempt pic.twitter.com/7RESqqQiCA
— dubseatv (@DubseaTV) June 18, 2021
رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ایئر شو کی انتظامیہ نے فیس بک پر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس جمپ سے ایلکس کے طبی اخراجات کی مد میں رقم جمع کی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ ہارول اسپتال لے جانے کے چند لمحوں بعد ہی دم توڑ گیا۔
حادثے سے قبل ایلکس نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی 351 فٹ کی جمپ کے بارے میں پرجوش اور حوصلہ افزا ہیں، ایلکس کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا ایئر شو کیا کررہا ہے تاہم لوگوں سے اپیل ہے کہ مجھے سپورٹ کریں۔
یاد رہے کہ ایلکس نے 12 مئی 2012 کو واشنگٹن کے رائل سٹی کے پیرس موٹرس پارس میں ریمپ سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو کہ 425 فٹ جمپ تھی۔