تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

حکومت کا حدیبیہ پیپر ملز کی ازسرِنو تحقیقات کا فیصلہ

حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز مقدمہ کی ازسرِنو تفتیش کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ ‏نئے سرے سے تفتیش کامتقاضی ہے اور تفتیش نئےسرے سےشروع کرنےکی ہدایات دی جارہی ‏ہیں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم کوقانونی ٹیم نےشہباز شریف مقدمات پر بریفنگ دی گئی، ‏حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کاسب سےاہم سراہے، مقدمےمیں نوازشریف ، شہباز ‏شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتےہیں جو طریقہ حدیبیہ میں پیسےباہربھیجنےکیلئےاستعمال ہوا ‏اس کوبعدہرکیس میں اپنایاگیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس لئےحدیبیہ کیس کوانجام تک پہنچانا ازحد اہم ہے۔

حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں شریف خاندان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ شریف ‏خاندان نےبےنامی بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم منی لانڈرنگ کی۔

اسحاق ڈار نے 2000 میں شریف خاندان کیلئےمنی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔ اسحاق ڈار نے ‏‏45صفحے کے اعترافی بیان میں منی لانڈرنگ کی تفصیل بتائی۔ منی لانڈرنگ کیلئےلندن کی قاضی ‏فیملی کےلئےبینک اکاؤنٹس کھولے گئے۔

Comments

- Advertisement -