تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی کنگز کی پلے آف میں رسائی، گلیڈی ایٹرز کو شکست

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو14 رنز شکست دے کر پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیے جانے والے 177 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی۔

کپتان سرفراز احمد کی 51 رنز کی اننگز بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچاسکی، جیک ویدر الڈ 25 اور حسان خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صیم ایوب 19 رنز پر الیاس کا نشانہ بنے، اعظم خان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبدالناصر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے محمد الیاس نے تین اور ارشد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شرجیل خان نے 34 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 23 رنز بنا کر عبدالناصر کو وکٹ دے بیٹھے۔

مارٹن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نجیب اللہ زاردان کو 12 رنز پر عارش علی بولڈ کیا۔

کپتان عماد وسیم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چیدوک والٹن 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دانش عزیز نے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عارش علی خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عبدالناصر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس ‏جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ کراچی کنگز نے عباس آفریدی کی جگہ ارشد اقبال کو شامل کیا ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں گے اور پلے آف مرحلے میں رسائی ممکن ‏بنائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آخری میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام کامیابی سے کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے جانے والے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 میچز میں کامیابی ‏حاصل کی جبکہ کراچی کنگز 4 میچز کی فاتح رہی۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زاردان، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیدوک والٹن، ارشد اقبال دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جیک ویدر الڈ، عثمان خان، صیم ایوب، اعظم خان، عبدالناصر، حسان خان، جیک ویدرموتھ، عارش علی خان، نسیم شاہ، خرم شہزاد شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -