دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار سولہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا اعلان کردیا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار کا کوالیفائنگ راؤنڈ رواں سال نو سےچھبیس جولائی تک ہوگا، مشترکہ طور پر اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میزبان ملک ہونگے، ایونٹ میں سولہ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
چھ بہترین ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرینگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپوں کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کھیلیں گی۔
دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں کراس اوور میچز کھیل کر میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اگلا ایڈیشن گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا۔