site
stats
اے آر وائی خصوصی

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بزرگوں کاعالمی دن منایاجا رہا ہے

کراچی: ( ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے تحت پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات، مسائل اورتکالیف کے بارے میں معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بزرگ افراد کے حقوق کی طرف دلواناہے۔

شفیق احساس، گھر کا سائبان،جھریوں بھرے چہرے پر کئی برس کی خوشیاں اورغموں کو سمیٹے ہمارے بزرگ جن کے ہاتھوں میں چڑھی ایک نسل پروان ہوتی ہے، ان کی خدمات کا اعتراف ہمارے لئے ممکن نہیں ہے لیکن اُن سے اظہار محبت و احترام کے رشتے کو اجاگر کرنے کے لئے آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں سرکاری سطح پر بزرگوں کا خاص اہمیت اورعزت دی جاتی ہے تاہم پاکستان میں بزرگ افراد کے لئے قوانین تو نظر آتے ہیں لیکن عملاّ کچھ نہیں ہوتا، آرام کرنے کی عمر میں پینشن کے لئے دھکے کھانے ہو یا سرکاری اسپتال میں علاج کروانا ہو ضیعف العمری میں بھی کسی امتحان سے کم نہیں اور کہیں وقت کی ستم ضریفی کہ زندگی بھر اولاد کے لئے خوشیاں سمیٹنے والے ماں باپ اکثر اولڈ ہوم کی نظر ہوجاتے ہیں، پل پل جیتے اور پل پل مرتے ہمارے بزرگ بس ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ کل تک ہم تمھارے سائبان تھے مگر آج ۔۔۔۔؟

اس موضوع پر شاعر لکھتا ہے

میرے بزرگوں کا سایہ تھا جب تلک مجھ پر

میں اپنی عمر سے چھوٹا  دکھائی دیتا تھا

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top