اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پشاور اسکول کا دورہ ملتوی کروایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اہلیہ ریحام خان اور وزیرِاعلی خیبرپختونخوا کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ آج ہی کرنا چاہتا تھا لیکن دورہ ملتوی کروا دیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ پشاور اسکول کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آرمی پبلک اسکول پشاور دہشت گردی کے واقعے کے بعد اٹھائیس روز بعد آج سے کھل گیا ہے۔
Planned to be with our brave children who returned to APS today along with Reham & CM KP, but we were advised to postpone visit 1/2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 12, 2015
2/2 as COAS was going today for what we were told was a "soft” opening of the APS. But we will be there with our brave children this week.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 12, 2015
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحۂ پشاور کے بعد پہلے دن آرمی پبلک اسکول پہنچنے والے غازیوں کا خود استقبال کیا اور ان کا حال احوال پوچھا اور پُرعزم طلبہ کے حوصلے دیکھ کر انھیں خوش آمدید کہا، انہوں نے بچوں اور ان کے والدین کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بچوں کے حوصلے بلند ہیں اور قوم ناقابلِ شکست ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ، انھوں نے بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


