راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکی نمائندہ خصوصی نے اہم ملاقات کی، ڈین فیلڈ مین نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردارکو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں ڈین فیلڈ مین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں سیکیو رٹی کی صورتحال اورامن و استحکام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان حکومت اور طا لبان کے مابین مذاکرات پر بھی بات چیت ہو ئی، ملا عمر کی وفات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ڈین فیلڈ مین نےافغان امن مذاکرات شروع کرانے میں پاکستان خصوصاً آرمی چیف کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔