site
stats
انٹرٹینمںٹ

آسکر ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے پہلے ستاروں کیلئے شاندار لنچ

کیلی فورنیا: ہالی ووڈ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی تقریب سے پہلے متوقع امیداوروں کے لیے خصوصی ظہرانہ دیا گیا، جسمیں نامور اداکاروں نے شرکت کر کےتقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

آسکر ایوارڈز سے پہلے اداکاروں کا جادو چھایا ہوا ہے، ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی تیاریا ں عروج پر ہیں، ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے پہلے ستاروں کا جھرمٹ کیلی فورنیا میں امڈ آٰیا۔

جہاں نامزد ہونے والے ڈیڑھ سو سے زائد امیدواروں کو روایتی ظہرانہ دیا گیا۔

فلمی دنیا کے دمکتے ستاروں نے کھانے کے بعد ایک ساتھ روایتی “آسکر کلاس ” تصویر بھی بنوائی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

آسکر ایورڈز کی تقریب بائیس فروری کو ہوگی جس کی میزبانی اداکار نیل پیٹرک ہیرس کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top