ائیر پورٹ پر مسافروں کے ساتھ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت -
The news is by your side.

Advertisement

ائیر پورٹ پر مسافروں کے ساتھ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت

کراچی : ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی خدشات اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک سے زائد افراد پر پابندی عائد کردی ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آنے والوں میں صرف ایک فرد کو اجازت ہوگی، یہ اقدام سیکیورٹی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اے ایس ایف کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوگی، ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اے ایس ایف بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

جمعہ کے روز سے ہی اسلام آباد لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے جانیوالوں کی اور اے ایس ایف کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ملک بھر کے ایئرپورٹ پر پہلے ہی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں