کراچی: پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں ایک بار پھرکہا ہے کہ مرجاؤں گا لیکن سندھ نہیں دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی اکسٹھ ویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے کہا کہ’سابق صدرزرداری جو بات خود نہیں کہہ سکتے وہ بیٹے سے کہلوادیتے ہیں‘‘۔
تقریرکے دوران ہی بلاول بھٹو کی جانب سے جواباً سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘پر پیغام میں لکھا گیا ’’مرسوں مرسوں سندھ نا ڈیسوں‘‘۔
اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ’’ مرسوں مرسوں پورا سندھ ڈیسوں‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’بلاول بیٹے ابھی تو سمجھایا تھا،آُپ چھوٹےہو، ابوکوبلاؤ‘‘۔
اس سے قبل الطاف حسین نے تقریر میں بلاول بھٹو کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ ’’آپ نے تو لندن سے تعلیم حاصل کی ہے پھر بھی لوکل باڈی الیکشن کے مطلب اور مقصد سے ناواقف ہو‘‘۔