گوجرانوالہ : بیوی کو دھوکہ میں رکھنا مہنگا پڑ گیا،طلاق دے کر دوسری بہن سے شادی کرنے پر سابقہ بیوی نے عدالت میں شوہرکو دھرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی شہزاد کی چار سال قبل جمیلہ نامی خاتون سے شادی ہوئی ۔اس دوران شہزاد کے تعلقات اپنی سالی اٹھارہ سالہ اقراء سے استوار ہوگئے۔
کچھ عرصہ قبل اس نےجمیلہ کی بہن اقراء سےخفیہ طور پر دوسری شادی کرلی اور پہلی بیوی کو طلاق دینے کے لئے عدالت میں کیس درج کرادیا۔
- Advertisement -
آج شہزاد جب پیشی پر سیشن کورٹ آیا تو دونوں میاں بیوی میں شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد جمیلہ نے اسے گریبان سے پکڑا اور دھنائی کر ڈالی۔
اس دوران دھکم پیل اورہنگامہ آرائی ہوئی، میاں بیوی کو لڑتا دیکھ کر لوگوں کا رش لگ گیا،جس پرپولیس نے شہزاد کو حراست میں لے لیا۔