احتجاجی شرکاء کا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا -
The news is by your side.

Advertisement

احتجاجی شرکاء کا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا

اسلام آباد: انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے دھرنا دے دیا ہے، دوسری جانب  شرکاء پاک سیکریٹیریٹ تک بھی پہنچ گئے۔

یکم ستمبر کی صبح اسلام آباد میں بارش میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی شروع کی، انتظامیہ کی جانب سے پاک سیکریٹریٹ پر مظاہرین کو روکنےکیلئے ایک بار پھر شیلنگ کی گئی ۔

برستی بارش میں آنسو گیس شیل کام نہ کرسکے تو ربر کی گولیوں سے کام لیا گیا، مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے دھرنوں کےشرکاء آگے بڑھتے ہی گئے اور وزیراعظم ہاؤس تک جا پہنچے۔

دوسری جانب پیش قدمی کرتے شرکاء پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت میں بھی داخل ہوگئے، گو نواز گو کے نعرے لگاتے مظاہرین نے پی ٹی وی ورلڈ اور پی ٹی وی ٹو کی نشریات بند کرادی۔

حکومت اور انتظامیہ کی مکمل ناکامی پر پاک فوج حرکت میں آئی اور پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہوکر کنٹرول سنبھالا، فوجی دستوں کی آمد پر شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شفاف نعرے لگائے۔ شہریوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے فوجی جوانوں کو چوما۔

فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے بعدمظاہرین نے عمارت خالی کرکے باہر آگئے ۔جبکہ ادارے کی نشریات بھی بحال کرادی گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں