کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا، اختیارات کے غلط استعمال پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس پی راؤ انوارنے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا تھا ۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی سلامتی کیلئے کام کررہے ہیں،الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی۔
انہوں نے کہاکہ بہت سارے فیصلے کراچی آپریشن کو متاثر کررہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی بن قاسم عبدالفتح اور دو اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔