لاہور: سول عدالت نے’نکاح پرنکاح‘کے مقدمے میں معروف اداکارہ میرا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق تنازعات کا شکاررہنے والی اداکارہ میرا کے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمن کی درخواست پر عدالت نے میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
اداکارہ میرا کے مبینہ سابق شوہرعتیق الرحمن نے سول عدالت میں فوجداری استغاثہ دائرکیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میرا ان کی منکوحہ ہیں لہذا نکاح پرنکاح ملکی اور شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل جون 2015 میں سول عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہونے پراداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔
سول عدالت نے آئندہ پیشی کی تاریخ نومبر میں دیتے ہوئے حکم دیا کہ اگلی پیشی پر میرا کو گرفتار کرکے عدالت کے رو برو پیش کیا جائے۔