site
stats
انٹرٹینمںٹ

ارجنٹائن : ٹینگو ڈانس چیمپئن شپ مقامی جوڑی نے جیت لی

بیونس آئرز : دوہفتے تک جاری رہنے والی ٹینگو ڈانس چیمپئن شپ مقامی جوڑی نے جیت لیا۔

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرز میں ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھرسے بتیس ممالک کے تین سو سڑسٹھ جوڑیوں نے شرکت کی، قدموں کی شاندار اور باترتیب حرکت سے بھرپوراس مقابلے کے فائنل میں اکتالیس جوڑے پہنچ سکے تاہم فتح کا سہرا مقامی جوڑے کے سر ہی سجا۔

جو گزشتہ پانچ سال سے اکٹھے ڈانس کر رہے ہیں، مقابلے کے بعد بات کرتے ہوئے فاتح جوڑی کا کہنا تھا کہ ہمارا برسوں کا خواب سچ ہوگیا، کامیابی سے بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔

ارجنٹائن میں منعقد ہونے والی یہ بارہویں اور دنیا کی سب سے بڑی ٹینگو ڈانس چیمپئن شپ تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top