اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روس سے تعلق رکھنے والی صحافی اور برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں بیورو چیف ماریہ گولونینا کی لاش ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماریہ گولونینا کی لاش اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں واقع ان کے دفتر کے واش روم سے ملی، جسے دفتر کے عملے نے پمز ہسپتال منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق خاتون صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خاتون صحافی کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کے اطلاعات کی تردید کردی ہے۔
ماریہ گولونینا کے ٹوئٹر اکاونٹ کے مطابق انہوں نے 18 فروری کو اپنا آخری ٹوئٹ کیا تھا۔
Update from the border: #Afghans ordered out of #Pakistan as ‘diversion’ in militant fight http://t.co/rYj6BWcsaG
— Maria Golovnina (@MariaGolovnina) February 18, 2015