The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے ۔ اجلاس میں درآمدی مائع گیس سی این جی سیکٹر کو دینے کا فصیلہ ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں اوگرا کی جانب سے درآمدی مائع گیس سی این جی سیکٹر کو دینے کی درخواست پر فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔موجودہ سیاسی صورتحال سے معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہونےکے باعث ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامناہے۔

اس کے علاوہ ایران سے پینسٹھ میگاواٹ یومیہ بجلی کی درآمد اور اس کی ترسیل کے لیے ٹرانسمشن لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری متوقع ہے ۔ اجلاس میں معاشی جائزے سمیت اشیاء ضروریہ کے ذخائر اور ان کی قیمتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں