اسلام آباد: سیکٹر جی ٹین میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریکِ طالبان کے نو دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں۔
اسلام آباد میں حساس اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، سیکٹر جی ٹین میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان کے نو دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بناء پر کی گئی، گرفتار دہشتگرد اہم شخصیات اور تنصیبات کی ریکی کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔