The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد :وزیرِاعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

سیاسی صورتحال میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، وزیرِاعظم کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات روزکا معمول ہے۔

وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، احتجاجی دھرنوں سمیت اہم امورزیرغور آئے۔

ملاقات میں تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات کے عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مذاکرات کے مستقبل سے متعلق بھی امور بھی زیر غور آئے جبکہ تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں