اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اسلام آباد :چوہدری شجاعت کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لندن پلان کا کوئی وجود نہیں، جمہوریت اگر صرف اسمبلیوں کے لیے ہے تو اس کے حق میں نہیں ہوں۔

اسلام آباد میں سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ جلد پاکستان تحریکِ انصاف سے ملاقات کرے گا، طاہر القادری نے دھرنا جرگے سے مشاورت کے بعد ختم کیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے،حکومت فوری طور پر تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرے۔

- Advertisement -

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات وسط مدتی انتخابات کی جانب جارہے ہیں، پیپلزپارٹی پہلے واضح کرچکی ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وزراء کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں شائستگی لائیں اور آرام سے حکومت کریں۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہےسیاسی جرگہ ختم کرنے کے لیے دباوٴ تھا، آج یا کل سیاسی جرگہ عمران خان سے ملاقات کرے گا اور جرگہ عمران خان سے بھی جلد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرے گا۔

۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں