site
stats
پاکستان

اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینرز،چوہدری نثارنے نوٹس لےلیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں کنٹینر لگاکر سڑکیں بلاک کرنے کا نوٹس لےلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد پولیس سے کہا ہے کہ وقت سے پہلے سڑکیں بند کرکے شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے۔

ان کا پولیس حکام سے کہنا تھا کنٹینرز لگانےکی جب ضرورت ہو اسی وقت لگائے جائیں،فی الحال کنٹینرزایک طرف رکھدیے جائیں۔

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے تیس نومبر کےجلسے کے پیش نظر سڑکیں کنٹینر لگاگربند کرنا شرع کردیے ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top