اسلام آباد: میڑوبس کے راستے میں آنے والے قبرستان کو مسمار کردیا گیا ہے، جس کے باعث اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے۔
میڑو بس کے راستے میں آنے والے قبرستان پر ٹریکٹر پھیر دیا گیا، جس کے بعد سی ڈی اے نے قبرستان سے راتوں رات دو درجن سے زیادہ لاشوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔
قبرستان کو مسمار کیے جانے اور لاشوں کو دوسرے پلاٹ پر لے جانے کی وجہ سے مقامی آبادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت قبرستان کو مسمارکرنے کا نوٹس جلد از جلد لے۔