اسلام آباد:ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس آئندہ سماعت تک کیلئے ختم کردی ہے، جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
اسلام آبا ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ ریڈ زون میں گذشتہ پینتالیس دنوں سےاحتجاجی مظاہرین دھرنے دے رہے ہیں، دھرنے کے شرکاء کو حراساں نہیں گرفتار کرینگے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے آئندہ سماعت تک اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس ختم کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا فیصلہ عید سے پہلے سنادیا جائے گا، بچے بھی احتجاج میں شامل ہیں جو کہ خطرناک ہے۔
تحریکِ انصاف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں بچے اپنے والدین کے ساتھ ہیں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئین کے مطابق دھرنے کے لئےعدالت با لغ بچوں کو کچھ نہیں کہے گی مگر نابالغ اور نو مولود کو دھرنے میں شرکت کی اجازت نہیں دے گی۔