site
stats
بزنس

اسلام آباد: 2014-15ء کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالر سے زائد رہا

اسلام آباد: حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال 2014-15 ء کے 12 ماہ ( جولائی تا جون 2014-15ء ) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 10.68فیصد تک پہنچ گیا۔ اس طرح حال میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تجارتی خسارے کا حجم 22 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 23 ارب 88کروڑ 50 لاکھ ڈاکر کی برآمدات کی گئیں ، جو اس سے پیوستہ سال ایک ارب 22 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی کمی سے 23 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 4.88 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

دوسری جانب سے ملکی درآمدات جو گذشتہ سال کے دوران 45 ارب 7کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں ، امسال 90 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 45ارب 98کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں اس طرح درآمدات میں 2.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ جو 19 ارب 96کروڑ 30لاکھ ڈالر تھا ، رواں سال کے دوران 2 ارب 13کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد کے اضافے کے ساتھ 22 ارب 9کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، اس طرح تجارتی خسارہ 10.68فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top