اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد نماز مغرب کی امامت بھی کروائی۔
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی قومی اسبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے،امام کعبہ وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتو اسپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔
امام کعبہ نے وفد کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی دیکھی، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے لیے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے،تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، پارلیمنٹ آمد پر امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز مغرب کی امامت کرواٗئی۔