کراچی: ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کیلئے اسٹیل ملز کو مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط رواں ہفتے مل جائے گی ، قسط کا حجم ایک ارب پچھتر کروڑ روپے ہے۔
پاکستان اسٹیل کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے منظور کردہ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کا مالیاتی پیکیج کی پانچویں قسط ایک ارب پچھتر کروڑ روپے رواں ہفتے مل جائے گی۔
اس رقم سے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ، اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیراحمد خان کا کہنا تھا کہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت خام مال کی مسلسل آمد سے رواں ماہ ستمبرمیں اسٹیل ملز کی پیداوار تیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ آئندہ ماہ کیلئے پیداواری ہدف چالیس فیصد مقرر کیا گیا ہے۔