بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

اسپانسرز مسائل، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ ختم کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسپانسر ز مسائل کے باعث چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ ختم کردی۔

آئی پی ایل کے بعد بھارتی بورڈ کو دوسرا جھٹکا لگ گیا، اسپنرز نہ ملنے کے باعث لیگ کو ختم کردیا گیا،چیمپئنز لیگ دوہزار نو میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارت نے مل کر شروع کی تھی لیکن یہ لیگ عوام میں مقبولیت حاصل نہ کرسکی۔

اسپانسرز نہ ملنے سے منتمظمین کو بھاری نقصان ہورہا تھا جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیگ کو ختم کردیا ہے۔

لیگ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول تھی ۔ چیمئینز لیگ میں سات ممالک کی ٹاپ ڈومیسٹک ٹیمیں حصہ لیتی تھیں، پاکستان سے سیالکوٹ اسٹالینر اور فیصل آباد وولوز نے کوالیفائنگ راؤنڈمیں حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چھ ملین ڈالرز تھی اور فاتح ٹیم کو ڈھائی ملین ڈالرز دیئے جاتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں