جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

اسپشل اولمپکس میں پاکستان نے 23 گولڈ میڈل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں  پاکستان کے گولڈ میڈل کی تعداد23 ہوگئی ہے۔

لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تیزی کیساتھ میڈلز جیت رہے ہیں،  سائیکلنگ کے دو کلو میٹر ٹائم ٹرائل مرحلے میں سنبل یوسف نے گولڈ میڈل حاصل کی، ایک کلو میٹر میں عظی یوسف بازی لے گئیں۔ باسکٹ بال ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ بیڈمنٹن میں پاکستان کی امے سلمی طیب نے چار گولڈ میڈل جیتے۔، ٹینس سنگلز میں احسن انور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 اسپیشل اولمپیئن سائیکلسٹ توصیف الحسن نے دس کلومیٹر ریس میں مقررہ فاصلہ بائیس منٹ اٹھاون اعشاریہ نو صفر سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل سینے پر سجانے کا اعزاز حاصل کیا۔

سو میٹر اسپرنٹ ریس میں پاکستان کی سائرہ اکرام چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں، پاکستانی سوئمر عاصم زار جو پہلے ہی سو میٹر کےمقابلے میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں،اب پچاس میٹر فری اسٹائل کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ بھی جیت لیا۔

سینمٹ انیٹسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان اب تک گیارہ طلائی، پانچ چاندی اور چار کانسی کے تمغے اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں