اسپورٹس ٹاسک فورس کا اجلاس، کھیلوں کی بہتری کے لیےانفرا اسٹرکچر بہترکرنے کی تجویز
The news is by your side.

Advertisement

اسپورٹس ٹاسک فورس کا اجلاس، کھیلوں کی بہتری کے لیےانفرا اسٹرکچر بہترکرنے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اسپورٹس ٹاسک فورس کا اجلاس  ہوا، جس میں کھیلوں کے فروغ کے معاملات زیر بحث  آئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ہونے والے اس اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اوروفاقی وزیرفہمیدہ مرزاشریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا از سرنوجائزہ لینےکی ضرورت پر بھی زور دیا گیا

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کوپاکستان کرکٹ بورڈکےامورپربریفنگ دی، احسان مانی نےکھیلوں کی بہتری کےلیےتجاویزپرمشتمل رپورٹ بھی وزیراعظم کوپیش کی۔

رپورٹ میں تمام کھیلوں کی بہتری کےلیےانفرا اسٹرکچربہترکرنےکی تجویزدی گئی، رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا از سرنوجائزہ لینےکی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ہاکی فیڈریشن کوکارپوریٹ ادارہ بنایاجائے،اسکواش اوراسنوکرسمیت دیگرکھیلوں میں ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے،اس پر فوری توجہ دی جائے۔


مزید پڑھیں: وسیم اکرم جنوبی افریقہ کی وکٹوں سے نالاں، سرفراز احمد کی بھرپور حمایت


وزیر اعظم کوپیش کی جانے والی رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ تمام کھیلوں کےلیےضلعی سطح پرمشترکہ انفرااسٹرکچرلایا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں اسپورٹس کی مجموعی صورت حال مایوس کن ہے، ہاکی کے کھیل میں پاکستان مسلسل زوال کا شکار ہے، دیگر کھیلوں میں بھی حالات دگرگوں ہیں۔

تجزیہ کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دل چسپی سے صورت حال میں واضح بہتری آئے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں