لاس اینجلس: اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزمیں شرکت کے بعد قومی کھلاڑیوں کی ٹیم 14 طلائی تمغوں سمیت کل 35 تمغے جیت کرکراچی پہنچ گئی۔
اسپیشل اولمپکس گیمزمیں شاندارپرفارمنس کے بعد معذوربچے لاہور،کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹ کے ذریعے وطن واپس آئے توان میں ہرچہرہ کھلا کھلااورکامیابی کے جذبے سےسرشاد دکھائی دیا۔
واپس آنے والے اسپیشل کھلاڑی پندرہ طلائی اوربارہ چاندی کے تمغوں سمیت پینتیس تمغے جیت کر اپنے وطن آئے ہیں۔
اسپیشل اولمپکس میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی ام سلمیٰ کے والد کو اپنی بیٹی پربہت ناز ہےاوراسپیشل بچوں کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم سے بھی اپیل کی ہے۔
تمغہ حاصل کرنیوالے عمران حسین کے والد نے کہا کہ معذوری ایک طرف لیکن بیٹا آل راؤنڈر ہے۔
اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزلاس اینجلس میں دس روزتک جاری رہا۔ قومی کھلاڑیوں نے توقعات کے عین مطابق شاندارپرفارمنس سے ملک میں اسپیشل بچوں کے درمیان کھیلوں میں آگے بڑھنے کا جذبے کو پروان چڑھایاہے۔