The news is by your side.

Advertisement

اسپین میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کی منظوری

سیول : اسپین کی حکومت نے افریقی بحران سے نمٹنے کے لئے اسپین کے شہر سیول میں ایک مستقل امریکی فوجی اڈے کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

فوجی اڈے کے قیام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے تحت امریکہ اسپین کے شہر سیول کے مورون ائیرپورٹ پر اپنے تین ہزار فوجی اور چالیس فوجی طیارے رکھ سکے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری پیر کو میڈرڈ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اس تازہ ترین معاہدے پر دستخط کریں گے اور اسپین کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسپین کے نائب وزیرِاعظم سوریا سنزسانتاماریہ کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی فوج کا مقصد افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی کے استحکام میں اپنا حصہ ادا کرنا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں