ملتان: تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت جرگے کوئی اہمیت نہیں دے رہی اور نہ ہی جرگے کی تجاویز پرعمل کررہی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی مناسب نہیں تحریک انصاف آئین کا احترام کرتی ہے اور جمہوری طریقے سے مذاکرات کی حامی ہے۔
استعفوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہ ارکان پارلمینٹ نے اجتماعی طور اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شیریں مزاری،عارف علوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے تاہم عمران خان نجی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔