site
stats
کھیل

اسکاٹ لینڈ کا آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف

ہوبارٹ :ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہیں۔

  آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف دیدیا ہے، اسکاٹ لینڈ  کی ٹیم 25.4 اوورز میں 130 رنز بنار کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

بارش کے باعث میچ تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے میکن نے 35 گیندوں میں 40 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے چار، کمنز نے تین جبکہ واٹسن، جانسن اور میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے  پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

سابق عالمی چیمپئین آسٹریلیا نے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top