site
stats
کھیل

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ماجد حق کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

اسکاٹ لینڈ: اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ماجد حق کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شامل نہ کرنے پر ماجد حق نے دل کی بھڑاس نکال دی، پاکستانی نژاد کرکٹر نے ٹوئٹر پر اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔ اگر آپ اقلیت میں ہوں اور رنگ و نسل کو اہمیت دی جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

یہ ٹوئٹ تو ہٹ گیا لیکن بورڈ نے کارروائی کردی۔

اسکاٹ لینڈ بورڈ نے ماجد حق کے ٹوئٹ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے اور انہیں وطن واپسی کا پروانہ بھی تمھادیا۔

ماجد حق اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ساٹھ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور بیٹنگ میں وہ تین نصف سینچریاں بھی جڑچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top