بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

اسکردو: براڈپیک سرکرنے کی کوشش،7غیر ملکی کوہِ پیما پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو:  برفانی تودہ گرنے کے باعث سات غیر ملکی کوہ پیما چھ روز سے محصور ہیں۔ تودہ گرنے سے چین اورجاپان کے دو کوہ پیما زخمی جبکہ ایک پاکستانی کوہ پیما لاپتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع گانچھے میں براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران وہاں برفانی تودہ گرنے سے سات غیر ملکی کوہ پیما چھ روز سے محصور ہیں، اسی دوران چین اور جاپان کے دو کوہ پیما زخمی ہوگئے جبکہ ایک پاکستانی کوہ پیما ثمرعلی لاپتہ ہے۔

اٹھارہ رکنی غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم برفانی تودے کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہوگئی، سیلابی بارشیں ، موسم کی سختی اور زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

- Advertisement -

 ڈی سی گانچھے کے مطابق اٹھارہ رکنی غیرملکی کوہِ پیما ٹیم براڈپیک سرکرنےکی کوشش کررہی تھی، ڈی سی گانچھے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سیلاب کے باعث ہوشے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ڈی سی گانچھے نے بتایا کہ مقامی پورٹر بھی لاپتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں